22 نومبر 2026 - 06:19
2 | کیا ٹرمپ نے امریکہ کے زیر قیادت عالمی نظام کا زوال تسلیم کر لیا ہے؟

اتوار کی صبح سویرے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسی تصویر پوسٹ کی جس نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ "کیا واشنگٹن نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ اب وہ یکطرفہ طور پر عالمی نظام کے اصول طے کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا ہے؟"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' (Truth Social) پر ایک تصویر شائع کی۔ اس پوسٹ میں ایک طرف 'تہران کانفرنس' میں حاضر بڑی طاقتوں کے رہنماؤں کی تاریخی تصویر ہے، تو دوسری طرف خود ٹرمپ، ولادیمیر پیوتن اور شی جن پنگ کی تصویر دکھائی گئی ہے۔

2 | کیا ٹرمپ نے امریکہ کے زیر قیادت عالمی نظام کا زوال تسلیم کر لیا ہے؟

دوسری اور آخری قسط:

تہران کانفرنس میں رہنماؤں کی نشستوں کی ترتیب (بائیں سے دائیں) کچھ یوں تھی: اسٹالن، روزویلٹ اور چرچل۔ اس کے برعکس، یالٹا کانفرنس میں چرچل بائیں جانب، روزویلٹ درمیان میں اور اسٹالن دائیں جانب بیٹھے تھے۔

مزید برآں، تہران کانفرنس کی تصویر میں رہنماؤں کے پیچھے دو کھڑکیاں نظر آتی ہیں، جبکہ یالٹا کانفرنس کی تصویر کے پس منظر میں لیوادیا محل (Livadia Palace) کا بیرونی احاطہ اور عمارت کا سامنے کا حصہ دکھائی دیتا ہے۔

یالٹا کانفرنس فروری 1945 میں، دوسری جنگ عظیم کے آخری مہینوں کے دوران منعقد ہوئی تھی۔ اس میں امریکہ، برطانیہ اور سوویت یونین کے رہنماؤں نے یورپ میں جنگ کے بعد کے سیاسی نظام اور جنگ کے بعد کے دور کے لئے بین الاقوامی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مشرقی یورپ کی کئی اقوام کی تاریخی یادداشت میں ـ خاص طور پر اس خطے کی قسمت اور سوویت اثر و رسوخ کے پھیلاؤ کے حوالے سے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی وجہ سے ـ یہ ملاقات اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ کس طرح بڑی طاقتوں نے ان ممالک کے بارے میں فیصلے کئے جو خود مذاکراتی میز پر موجود نہیں تھے۔

اس سے قطع نظر کہ ٹرمپ ان دونوں میں سے کون سی تصویر استعمال کرنا چاہتا تھا، وہ واضح طور پر دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے بعد کے دور کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ پیوٹن، شی جن پنگ اور ٹرمپ کی تصاویر کو روزویلٹ، اسٹالن اور چرچل کی تصاویر کے ساتھ رکھنے کا مقصد غالباً یہ جتانا ہے کہ آج کی بڑی طاقتیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد کی بڑی طاقتوں کے ہی مماثل ہیں؛ [فرق یہ ہے کہ اس زمانے میں برطانیہ کو میز پر غیر موجود ممالک کی فہرست میں پھینکا گیا ہے اور چین نے اس کی جگہ لی ہے۔]

تاہم، یہ موازنہ امریکہ کی موجودہ حیثیت کے بارے میں ایک اہم سوال کھڑا کرتا ہے: کیا واشنگٹن نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ اب وہ عالمی نظام کے اصول یکطرفہ طور پر طے نہیں کر سکتا، اور اسے اب بین الاقوامی معاملات میں روس اور چین کی طاقت کو ایک ٹھوس حقیقت کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا؟ دوسری جنگ عظیم کے بعد، امریکہ بین الاقوامی نظام میں دو بڑی طاقتوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا؛ اور 1991 میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد، مختصر سے عرصے کے لئے وہ ایک بلامقابلہ بالادست عالمی طاقت بنا رہا۔

2 | کیا ٹرمپ نے امریکہ کے زیر قیادت عالمی نظام کا زوال تسلیم کر لیا ہے؟

تاہم آج، چین کے معاشی اور سیاسی اثر و رسوخ میں توسیع اور عالمی سطح پر روس کے فعال کردار کے باعث، اس یک قطبی (unipolar) نظام کو پہلے سے کہیں زیادہ بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کر کے، ٹرمپ شاید خود کو تاریخ کے بااثر ترین رہنماؤں کی صف میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے؛ لیکن یہ تصویر ایک ایسی عصری دنیا کی عکاسی بھی کرتی ہے جس میں امریکہ اب واحد اور فیصلہ کن طاقت نہیں رہا۔

امریکہ کی بالادستی کے بعد کا دور شروع ہوچکا ہے؛ کثیر قطبی (multipolar) دنیا میں خوش آمدید۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: احسان احمدی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha